جنوری سے مارچ 2026 کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک

جنوری سے مارچ 2026 کا  توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر کابینہ ڈویژن نے ایکشن لیتے ہوئے توشہ خانہ کا یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک کا ریکارڈ بھی پبلک کر دیا ہے ۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا ، مشیر، وفاقی سیکرٹریز تحائف حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔کابینہ ڈویژن کی دستاویز کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے ، واضح رہے کہ وزیراعظم نے تمام شخصیات کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں