ہیلی کاپٹر کیلئے عملے کی بھرتی شروع
کراچی(این این آ ئی )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے لیے پائلٹس اور اسسٹنٹ پائلٹ کی بھرتی کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت اسپیشل گریڈ میں تین آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے دو پائلٹس اور ایک اسسٹنٹ ڈپٹی چیف انجینئر کی آسامیوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 روز مقرر کی گئی ہے ۔حکام کے مطابق امیدوار کے لیے پی سی سی اے (PCCA) لائسنس ہولڈر اور متعلقہ فلائنگ امتحان پاس ہونا لازمی شرط قرار دی گئی ہے ، جبکہ پائلٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 57 سال مقرر کی گئی ہے ۔ تعلیمی قابلیت کے طور پر بیچلر آف انجینئرنگ لازمی قرار دی گئی ہے ۔