لاہور ائیرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا

لاہور ائیرپورٹ پر نجی ایئرلائن  کی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ سے لاہور آنیوالی نجی ایئرلائن ایئر بلو کی پرواز سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکراگیا۔

طیارے  کے انجن نمبرون سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیار ہ گراؤنڈ کردیا گیا۔ ایئر بلو کی اسی پرواز 401 نے لاہور سے صبح10بجے کراچی بھی روانہ ہونا تھا لیکن کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ،اس دوران ایئر لائن کے عملہ اور مسافروں کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں