جیکب آباد، سکھر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں ، آمدورفت معطل

جیکب آباد، سکھر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں ، آمدورفت معطل

جیکب آباد (آن لائن)جیکب آباد کے قریب آباد کے مقام پر سکھر ایکسپریس ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب آباد کے مقام پر سکھر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی جہاں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی جبکہ ریلوے حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،جس کے باعث شدید گرمی میں ٹرین میں سوار مسافر خوار ہو گئے مسافراپنی مدد آپ کے تحت شہر پہنچے ریلوے حکام سمیت انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم ٹریک بحالی کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں