کرم میں بھتے پر 2گروہوں میں تصادم،19خوارج ہلاک
مناتو میں فائرنگ کا تبادلہ ،ممتاز امتی گروپ کے 18افراد مارے گئے ،3 لاپتا کاظم گروپ کا ایک خوارج ہلاک ،ایک لاپتا ،علاقے میں شدید کشیدگی برقرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرم میں خوارج کے دو گروہوں میں بھتے کے معاملے پر دوطرفہ فائرنگ کے دوران 19خوارج مارے گئے ،اطلاعات کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مناتو میں فتنہ الخوارج کے کاظم گروپ اور ممتاز امتی گروپ کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مسلح تصادم کے دوران ممتاز امتی گروپ کے 18 خوارج مارے گئے جبکہ 3 لاپتا ہیں،فتنہ الخوارج کے گینگ لیڈر کاظم گروپ کے ایک کارندے کے مارے جانے اور ایک کے لاپتا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،علاقے میں شدید کشیدگی برقرار ہے۔