ساہیوال:کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد
ساہیوال (خبرنگار)سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، دھماکا خیز بارودی مواد و دیگر آلات برآمدکرلئے گئے ۔
تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر عارفوالا روڈ پر گاؤں91/9-L سے کارروائی میں دہشتگرد کو حراست میں لیکر دوکلو سے زائد بارود،آئی ای ڈی،پرائما کارڈ،الیکٹرک سرکٹ بیٹری و دیگر دھماکا خیز سامان اور نقدی برآمد کرلی ۔اطلا ع پر بم سکواڈ عملہ نے بارودی مواد کو ڈی فیوز کیا۔ گرفتار دہشتگردکی شناخت ولی سکنہ تحصیل باڑہ ضلع خیبر کے نام سے ہوئی ۔ سی ٹی ڈی پولیس ساہیوال نے دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔