کمزورطبقہ بوجھ اٹھا ر ہا

 کمزورطبقہ بوجھ اٹھا ر ہا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم کے اجلاس میں شرکت کی۔

 فورم کا موضوع’’ دنیا کو رہائش فراہم کرنا: محفوظ اور مضبوط شہر اور کمیونیٹیز ‘‘تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کسی خاندان کو غربت سے نکلنے میں دو نسلیں لگ جاتی ہیں مگر ایک قدرتی آفت انہیں دوبارہ غربت اور محرومی کے چکر میں دھکیل دیتی ہے ۔کمزور طبقات موسمیاتی بحران کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھا رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اجتماعی عالمی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں