ساہیوال:کالعدم تنظیم کا ایک اور دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد
ساہیوال (خبرنگار)ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ،کالعدم تنظیم کے دہشتگردسے بارودی مواد وغیرہ برآمد ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ساہیوال نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر نواحی گاؤں 59/GDکے قریب کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کے خلاف کارروائی کرکے گرفتارکیا ہے جس کے قبضہ سے دھماکا خیز مواد 1832گرام تیار الیکٹرک سرکٹ ،پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، بٹن ،بیٹریاں اور دیگر سامان ونقدی برآمد کی ہے ۔ گرفتار دہشتگردکی شناخت مومن احمد سکنہ تحصیل باڑہ کے نام سے ہوئی ہے ۔سی ٹی ڈی نے دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل عملہ کے ذریعے ناکارہ بنایا ۔ پولیس تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔