بجلی بلوں پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیٹا چوری کا خدشہ پاور ڈویژن کی ایڈوائزری جاری
اسلام آباد،لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک)پاور ڈویژن نے بجلی بلوں پر موجود کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی ذاتی معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بعض عناصر صارفین کو ایک مخصوص لنک پر لے جا کر چار مراحل میں معلومات درج کرواتے ہیں جس کے بعد 6 ہندسوں کا کوڈ بھی طلب کیا جاتا ہے ۔ اس طرح کی سرگرمیاں کیو آر کوڈ کے غلط استعمال کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش ہیں اور یہ عمل غیر قانونی ہے ۔پاور ڈویژن کے مطابق صارفین کی معلومات صرف متعلقہ سرکاری نظام کے تحت ہی استعمال کی جا سکتی ہیں، کسی غیر مجاز پلیٹ فارم پر ڈیٹا شیئر کرنا قابل قبول نہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ لنک یا فارم پر اپنی معلومات درج نہ کریں۔