پنکی کیس : لاہور سے 2غیر ملکی منشیات ڈیلرز گرفتار

 پنکی کیس : لاہور سے  2غیر ملکی منشیات ڈیلرز گرفتار

لاہور (دنیا نیوز،آئی این پی)ایف آئی اے نے کوکین کوئین انمول عرف پنکی کیس میں تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے لاہور سے 2غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزموں کا تعلق نائیجیریا سے ہے ،ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد لاہور کے ایک بڑے ڈرگ نیٹ ورک سے منسلک اور صوبے میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ گرفتاریاں پنکی کے موبائل فون سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں