تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کیلئے 18 نام وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کیلئے 18  نام وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کیلئے 18 امیدواروں کے ناموں کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں سے ہر بورڈ کیلئے دو، دو امیدواروں پر مشتمل پینل تیار کیا گیا ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ابتدائی سکروٹنی کے بعد 254افراد کے انٹرویوز مکمل کئے گئے ، جس کے بعد شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائے گئے ۔ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کیلئے لاہور سے باہر کے امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ یونیورسٹی کیڈر کے افسروں اور اساتذہ کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حتمی منظوری کے بعد مستقل چیئرمینز کی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی، جس سے تعلیمی بورڈز کے انتظامی امور میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز گزشتہ دو برس سے مستقل چیئرمینز سے محروم ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں