لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا

سوموار سے 9 ڈویژن بینچز سول اور فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ تمام اپیلوں پر سماعت کرے گا

 لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پرنسپل سیٹ کا 25مئی سے 4جولائی تک کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ، سوموار سے 9 ڈویژن بینچز سول اور فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے ، ٹیکس، بینکنگ، کمرشل اپیلوں پر دو ڈویژن بینچز جمعہ تک سماعت کرینگے ،پرنسپل سیٹ پر اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر 26 ججز بطور سنگل بینچ  سماعت کر ے گا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ انسداد دہشت گردی کیسوں کی سماعت کرے گا،جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ منشیات کیسز کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بینکنگ اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،ججز روسٹر 4 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں