اے این ایف کا ایکشن ، 4ملزم گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

اے این ایف کا ایکشن ، 4ملزم  گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 4 ملزم گرفتارکیے گئے جن سے 2 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 21.64 کلو گرام منشیات برآمد ہو ئی ۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے 1.040کلوگرام آئس ، علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں برطانیہ جانیوالے پارسل میں لیڈز گارمنٹس سے 17.6 کلوگرام ہیروئن، حیدرآباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 3کلوگرام چرس برآمدہو ئی ۔ تمام مقدمات درج کرلیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں