پانچ برسوں میں448 ریلوے حادثات، 169 اموات

پانچ برسوں میں448 ریلوے حادثات، 169 اموات

2025 میں 49 بڑے ریلوے حادثات، 47 ٹرینیں پٹری سے اتریں

اسلام آباد(سہیل خان) ملک میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ریلوے کے 448 حادثات میں 169 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ اوسطاً ہر سال 33 بڑے حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ موجودہ دورِ حکومت میں 89 بڑے حادثات پیش آئے ۔ قومی اسمبلی کی دستاویزات کے مطابق حادثات کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر ذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا۔دستیاب دستاویزات کے مطابق 2021 سے 2025 تک 448 ریلوے حادثات میں 164 بڑے حادثات شامل ہیں۔ ان حادثات میں 134 ریلوے مسافر، سڑک استعمال کرنے والے 28 افراد اور 7 ریلوے ملازمین جاں بحق ہوئے ۔132 حادثات میں مسافر ٹرینیں پٹری سے اتر گئیں، 16 پھاٹک حادثات، 10 آتشزدگی کے واقعات اور 3 حادثات میں ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ 3 حادثات میں مال گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔164  بڑے حادثات میں موجودہ دورِ حکومت یعنی 2024 اور 2025 کے دوران 89 بڑے ریلوے حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں