قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی،

 امریکی سفیر نے پاکستان ریلوے کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی یقین دہانی کرائی اور کہا امریکا پاکستان ریلوے کے انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا اور جلد اس میں سرمایہ کاری کریگا ۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے عالمی شراکت داروں کیلئے ٹریک ایکسس پالیسی متعارف کرا رہا ہے ، امریکی سرمایہ کاروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں