مومنہ اقبال کا خاموشی سے نکاح،شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور

مومنہ اقبال کا خاموشی سے نکاح،شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور

ہائیکورٹ کی ایم پی اے کو دھمکیوں کے کیس میں حمزہ کو متعلقہ عدالت جانیکی ہدایت مومنہ شیرنی،میری عزت ہے ،ثاقب چدھڑ نے مجھے خریدنے کی کوشش کی :حمزہ

لاہور( کورٹ رپورٹر ،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چڈھر کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مومنہ اقبالکے شوہر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے حمزہ حبیب کو عبوری ضمانت کے لیے یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ،دریں اثنا حمزہ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال سے نکاح کا انکشاف کیا،انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہمارا نکاح ہوچکا ہے ، مومنہ اقبال اب میری بیوی ہے ،میری عزت ہے ، میری ریڈ لائن ہے اگر اس کو کراس کروگے تو ہم ذلیل کرینگے ، میری بیوی شیرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب چڈھر نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی ہے ، انہوں نے دعوی ٰ کیا کہ ثاقب چڈھر نے پہلے مجھ سے رابطے کرنے کی کوشش کی،مومنہ سے پیچھے ہٹ جانے پر مالی فائدے کی پیشکش بھی کی ،اس کے پاس حرام کا پیسہ ہے تو اپنے پاس رکھے ،وہ مجھے خرید نہیں سکتا ،مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے مومنہ کا موبائل فون این سی سی آئی کے حوالے کردیا تھا، غلط خبریں چلوائی گئیں کہ ہم نے فون دینے سے انکار کیا ہے ،میں مریم نواز کا شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے نوٹس لیا اور ہمیں سکیورٹی دی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں