اپوزیشن کی تنقید مخالفت برائے مخالفت
شکر گڑھ (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنقیدصرف مخالفت برائے مخالفت ہے۔
امن کے قیام میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ،چین زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کی اپ گریڈیشن میں مدد فراہم کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوشش میں چین کی حمایت اور مدد پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق ہوا ہے ، احسن اقبال نے کہا کہ اگر پاکستان کی کوششوں سے جنگ نہ رکتی تو دنیا میں بڑی معاشی تباہی پھیلتی۔