دہشتگردوں کیلئے کوئی رعایت نہیں

دہشتگردوں کیلئے کوئی رعایت نہیں

ملتان(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیلئے کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے آئین اور پارلیمان کے مطابق ہونے چاہئیں،پارلیمنٹرینز کا کام قانون سازی اور آئین سازی ہے ، مقامی مسائل کا حل بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ صوبائی معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہوگا، قومی مفاد میں فیصلے ہونے چاہئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں