بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کر ینگے :رانا ثنا

 بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کر ینگے :رانا ثنا

پنجاب حکومت بھی عوام کو سہولیات کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جنگی صورتحال نہ ہوتی تو وفاقی حکومت زیادہ ریلیف دے سکتی تھی :گفتگو

ٹھیکریوالا، پینسرہ (نمائندگان دنیا)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا ئاللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آنے والے بجٹ میں عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جبکہ محروم، کمزور طبقات اور تنخواہ دار طبقے کو بھی خصوصی ریلیف دیا جائے گا۔انہوں نے پبلک سیکرٹریٹ میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ریلیف پر غور جاری ہے ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر شفاف انداز میں فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں جنگی صورتحال نہ ہوتی تو وفاقی حکومت عوام کو اس سے بھی زیادہ ریلیف دینے کی پوزیشن میں ہوتی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں