نصیرآباد:بجلی کے 2ٹاور دھماکا خیز مواد سے تباہ ،سندھ اور پنجاب کو سپلائی متاثر
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)نصیرآباد میں نا معلوم تخریب کاروں نے دھماکا خیز مواد سے بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو اڑادیا ، سندھ اور پنجاب کو بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔
پولیس کے مطابق گوٹھ سید عبداللہ شاہ کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ سے سندھ شکار پور جانے والی بجلی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا گیا ،دونوں ٹاورز زمین بوس ہو گئے ۔