پشاور کی خاتون کا جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج
لاہور (سٹاف رپورٹر )پشاور سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شمیم رحمت کا لاہور جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج کیا گیا ہے ۔
مریضہ کے اہلِ خانہ نے شمیم رحمت کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو دعائیں دیں اور پنجاب کے ہسپتالوں میں انقلابی اقدامات کی تعریف کی۔اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں آنے والا ہر مریض ہمارے لیے وی آئی پی ہے ۔ ان کی بہتر نگہداشت ہمارا ماٹو ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔