پرائیویٹ حج سیکٹر نے ’’ لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ حاصل کرلیا

پرائیویٹ حج سیکٹر نے ’’ لبیتم  ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ حاصل کرلیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے پرائیویٹ حج سیکٹر نے حج کے نئے ڈیجیٹلائزڈ نظام اور خدمات کے میدان میں عالمی سطح پر اہم مقام حاصل کرلیا۔

حج کے سب  سے بڑے ایوارڈ لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ میں دنیا کی پہلی 6 پوزیشنوں میں سے پہلی تینوں پوزیشنیں پاکستان نے اپنے نام کر لیں ۔ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ ناصر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عظیم کامیابی پر ایسوسی ایشن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستانی حجاج کرام کو مزید بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ۔ پاکستانی حج مشن کی شاندار کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر تسلیم کرتے ہوئے سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کو ’’ لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ سے نوازا ۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں مختلف ممالک کے حج مشنز کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں