لاکھا روڈ ریلوے اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس کا انجن فیل

لاکھا روڈ ریلوے اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس کا انجن فیل

پڈعیدن(نمائندہ دنیا)پڈعیدن تھانے کی حدود لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن فیل ہونے سے ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا، جس کے باعث ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے تھانے کی حدود لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن شدید گرمی کے باعث اچانک فیل ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر ریلوے انتظامیہ و ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی، حادثے کے باعث ڈاؤن ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا، اور لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کو محرابپور ریلوے اسٹیشن پر جبکہ پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو سیٹھارجہ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، تاہم بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار ٹرین کا انجن اتار کر لاکھاروڈ منگوایا گیا اور قراقرم ایکسپریس کو لگا کر ٹرین کو کافی دیر کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا، ٹرینیں لیٹ ہونے کے باعث شدید گرمی کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں