ماڈل روڈز اور کینال روڈ پر لوڈر رکشوں کا داخلہ مکمل بند

ماڈل روڈز اور کینال روڈ پر لوڈر رکشوں کا داخلہ مکمل بند

سریا، ٹی آئرن اور دیگر آہنی راڈز لوڈ کرنے والوں کیخلاف مقدمات ہونگے :سی ٹی او

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل روڈز اور کینال روڈ پر لوڈر و چنگ چی رکشوں کا داخلہ مکمل بندکردیاگیا۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی نقل و حمل کے لیے لوڈر رکشوں کو عارضی اجازت دی گئی تھی، تاہم اب یہ رعایت ختم کر دی گئی ہے اور آج سے تمام لوڈر و چنگ چی رکشوں کا ماڈل روڈز پر داخلہ بند ہوگا۔سریا، ٹی آئرن اور دیگر آہنی راڈز لوڈ کرکے کینال روڈ پر آنے والوں کے خلاف صرف چالان نہیں بلکہ مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لوڈر اور چنگ چی رکشوں کا داخلہ روکنے کے لیے مختلف مقامات پر اضافی نفری اور خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ لوڈر رکشوں پر انتہائی خطرناک انداز میں سامان لوڈ کیا جاتا ہے جبکہ سریا، لوہے کے پائپ اور دیگر بھاری اشیاء دیگر شہریوں اور ٹریفک کے لیے شدید خطرات کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی صورت میں یہ رکشے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں اور کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے ساتھ بے ہنگم ٹریفک اور سست رفتار نقل و حرکت کا سبب بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں