شیڈول معمول پر نہ آسکا ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار

 شیڈول معمول پر نہ آسکا  ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔۔۔

 کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ، علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ ، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ ،کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں