صنم جاوید کی سزامعطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 صنم جاوید کی سزامعطلی کی  درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی نو مئی کے مقدمے میں پانچ سال کی سزا معطل کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 2 جون کو سماعت کرے گا، عدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے ، صنم جاوید نے پانچ سال کی سزا معطل کر کے رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سزا جب سے ہوئی درخواست گزار جیل میں قید ہے ،درخواست گزار قانون اور آئین پر یقین رکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں