مالاکنڈ:جنگلات میں آتشزدگی سینکڑوں درخت خاکستر
پشاور (آئی این پی) مالاکنڈ کی تینوں تحصیلوں کے مختلف پہاڑوں پر موجود جنگلات میں لگی آگ مزید پھیل گئی۔ آگ کے باعث سینکڑوں قیمتی درخت جل کر راکھ ہو گئے جبکہ جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق تیز ہواؤں اور دشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ، کنزرویٹر فاریسٹ کے مطابق شدید گرمی میں چیڑھ کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات عام ہوتے ہیں،آگ بجھانے کیلئے کو ششیں جا ری ہیں ۔