فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
اسلام آباد(اے پی پی)بلوچستان میں سرگرم بھارتی پراکسی اورکالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے انکے اہلخانہ لاتعلقی اختیار کرنے لگے ہیں، تربت سے تعلق رکھنے والی فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز سے اسکے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
دہشت گرد شہناز کی والدہ رخسانہ،دادا اورماموں نے تربت پریس کلب میں بتایاکہ شہناز کم عمری میں ہی عمان منتقل ہوگئی تھی اورگزشتہ 12 سال سے خاندان کا اسکے ساتھ رابطہ نہیں ۔شہناز کی والدہ نے کہا کہ شہناز کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ صرف نو ماہ کی تھی، خاندان کو کبھی بھی اس کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کسی کالعدم تنظیم سے روابط کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں۔شہنازکے چچا اوردیگر رشتہ داروں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا اسکے کسی قول، فعل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہم اورہمارا خاندان پرامن پاکستانی ہیں ۔