والدین مضبوط خاندان کی بنیاد
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ والدین پر اپنے پیغام میں کہا کہ والدین مضبوط خاندانوں اور خوشحال قوموں کی بنیاد ہیں۔
جن کی شفقت، دانائی اور بے مثال قربانیاں نئی نسلوں کی کردار سازی اور بہتر معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے والدین کے ساتھ نرمی، اطاعت اور عزت و احترام سے پیش آنے کا حکم دیا اور ان کے سامنے عاجزی اختیار کرنے کی تاکید فرمائی ہے ۔ والدین کی خدمت اور دیکھ بھال نہ صرف اخلاقی ذمہ داری بلکہ دینی فریضہ بھی ہے ۔