پی ٹی آئی دور میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،فیصل کنڈی

 پی ٹی آئی دور میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،فیصل کنڈی

سیاسی انتقام کے نام پر کاروبار متاثر کیے گئے ، وسائل کے باوجود چیلنجز موجود ڈی آ ئی خان میں نادرا آفس کا افتتاح،کورائی ، کوٹلہ سیداں میں گیس فراہمی کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ماضی میں سیاسی انتقام کے نام پر لوگوں کے کاروبار متاثر کیے گئے ، صوبائی وسائل کے باوجود معاشی چیلنجز موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈیرہ اسماعیل خان میں نادرا آفس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے ا س موقع پر کورائی اور کوٹلہ سیداں میں گیس کی فراہمی جلد شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی، ڈویژنل صدر قیضار خان میاں خیل، ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ اور دیگر عہدیدار بھی انکے ہمراہ تھے ، گورنر نے نادرا دفتر کے متعدد شعبہ جات کا دورہ کیا اور مختصر عرصہ میں دفتر کی منتقلی پر نادرا حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں