حجاج کیلئے سامان ، آبِ زم زم بارے ایئرلائنز پالیسی جاری

حجاج کیلئے سامان ، آبِ زم زم بارے ایئرلائنز پالیسی جاری

حجاج کو ذاتی سامان کیساتھ آبِ زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی پاکستانی حجاج کو 5 لٹر آبِ زم زم وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر دیا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)ایئرلائنز نے حج سے وطن واپس آنے والے حجاج کرام کیلئے سامان کے وزن اور آبِ زم زم کی ترسیل سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔ اعلامیے کے مطابق تمام حجاج کو ذاتی سامان کے ساتھ آبِ زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی،پاکستانی حجاج کو 5 لٹر آبِ زم زم وطن واپسی پر ایئرپورٹ پرفراہم کیاجائے گا، سعودی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو آبِ زم زم کی بوتل سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر ہی دی جائے گی۔ پالیسی کے تحت سرکاری اور نجی پاکستانی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے حجاج کرام کو 40 کلوگرام تک سامان لانے کی اجازت ہوگی،دوسری جانب سعودی ایئرلائنز کے مسافروں کے لیے 46 کلوگرام سامان کی سہولت فراہم کی گئی ہے ،پاکستانی اور سعودی ایئرلائنزمیں 7 کلو دستی سامان لے جانے کی اجازت بدستور برقرار رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں