اسلام آباد کی مارکیٹیں، مالز رات 8بجے بند ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کی مارکیٹیں، مالز رات  8بجے بند ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (دنیا نیوز،خصوصی رپورٹر )اسلام آباد میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، میڈیکل سٹورز ہسپتال، دودھ ، ڈیری شاپس ، جمز اور پیڈل کورٹس سمیت سپورٹس سہولیا ت کو مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

 ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ 31مئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے ۔ تاہم میڈیکل سٹورز، ہسپتال ، طبی لیبارٹریاں، پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز، دودھ اور ڈیری شاپس، کھیلوں کی سہولیات، جمنازیمز، پیڈل کورٹس اور بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کو اس پابندی سے استثنٰی حاصل ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریستوران، فوڈ آؤٹ لیٹس، تندور، کریانہ سٹورز، گوشت، پھل اور سبزی فروشوں سمیت بیکریاں رات 10 بجے بند کی جائیں گی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز حسب معمول جاری رہیں گی۔اسی طرح شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تجارتی مقامات جہاں تقریبات منعقد ہوتی ہیں، انہیں بھی رات 10 بجے تک سرگرمیاں ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں