احتجاج کیس :علیمہ خان دیگر ملزموں کیخلاف سماعت 8جون تک ملتوی
راولپنڈی (خبر نگار)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبرکے احتجاج پر علیمہ خان سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی، وکیل صفائی نے استغاثہ کے آخری گواہ انسپکٹر خلیل پر اپنی جرح مکمل کر لی۔۔۔
جبکہ دو گو اہوں پر مزید جرح کیلئے درخواست بھی جمع کروا دی،سماعت کے موقع پر علیمہ خان سمیت دیگر ملز م عدالت میں پیش ہوئے ، پراسیکیوشن نے وکیل صفائی کی دوبارہ جرح درخواست پر اعتراض اٹھا یا تو علیمہ خان نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ میں کہا کہ فیئر ٹرائل ہمارا بنیادی حق ہے ۔ عدالت نے وکیل صفائی کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی اور قرار دیا کہ ہم یہ معاملہ دیکھ لیتے ہیں۔