اسلام آباد ہائیکورٹ:قتل کیس ، شاہنوازامیر کی سزا کیخلاف اپیل پرسماعت ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سارا انعام قتل کیس میں مجرم شاہنواز امیر کی سزائے موت کے خلاف اپیل اور دیگر اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔۔۔
گزشتہ روزاپیلوں اور مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کے دوران مجرم شاہ نواز کی جانب سے وکیل چودھری عبد العزیز،مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیاکہ کیا فریقین دلائل کے لئے تیار ہیں، مجرم کے وکیل چودھری عبد العزیز نے دلائل کا آغاز کردیااور کہاکہ اس کیس میں ایاز امیر شروع میں ہی کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے ،اس آرڈر کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا،ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے بری کر دیا تھا،ستمبر 2022 کو سارا انعام کو اُن کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا،ٹرائل کورٹ نے شاہ نواز امیر کو موت کی سزا سنائی تھی۔