سپریم کورٹ :سانحہ اے پی ایس شہداء کے ورثاکومعاوضہ نہ ملنے پرحکومت سے جواب طلب
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول سانحہ کے شہداء کے ورثا کو اعلان کردہ معاوضہ پیکیج کی عدم ادائیگی کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔۔۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے ، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی کو پیکیج دیا گیا ہے تو وہ سب متاثرہ خاندانوں کو بھی دیا جائے ۔مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔