2دہائیوں بعدگلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن کاشیڈول جاری

2دہائیوں بعدگلگت بلتستان میں  بلدیاتی الیکشن کاشیڈول جاری

گلگت بلتستان(دنیا نیوز)گلگت بلتستان میں دو دہائیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔

 اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 2اگست 2026 کو ہو گی، کاغذاتِ نامزدگی 9 سے 15 جون تک جمع ہوں گے ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16 جون 2026 کو جاری کی جائے گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 سے 22 جون تک ، اپیلوں کے فیصلے 28 جون سے 4 جولائی کے درمیان کیے جائیں گے ۔نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 6 جولائی کو جاری ہو گی، کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 7 جولائی مقرر ہے ۔علاوہ ازیں انتخابی نشانات 8 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے ، خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی یہی انتخابی شیڈول لاگو ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں