افرادی قوت کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ناگزیر،وزیرخزانہ

افرادی قوت کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ناگزیر،وزیرخزانہ

سینیٹر اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ

 اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمداورنگزیب نے عالمی بینک گروپ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دیرینہ اور پائیدارتعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت کو تیزی سے بدلتی عالمی معیشت کے جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ضروری ہے ، انہوں نے انسانی سرمائے کے اشاریوں کو بہتر بنانے ، افرادی قوت کی شرکت کو مضبوط کرنے اور بد لتی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کوہنراور مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے یہ بات عالمی بینک گروپ کے وفدسے ملاقات میں کہی جس کی قیادت انسانی ترقی (صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ) کی نائب صدر ممتامرتھی کر رہی تھیں۔ وزیرِ خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی افرادی قوت کو تیزی سے بدلتی عالمی معیشت کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ضروری ہے ۔ فریقین نے صحت، تعلیم، سماجی تحفظ، افرادی قوت کی ترقی اور ٹیکنالوجی پرمبنی خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں پاکستان کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں