مہاجرین نشستیں:آزادحکومت کا سپریم کورٹ میں ریفرنس ، آج سماعت
مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت آزاد کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آئینی رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا۔
چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ آج ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خالد یوسف چودھری بھی شامل ہیں۔ ریفرنس کے متن کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق بعض آئینی و قانونی امور پر عدالت سے رہنمائی طلب کی ہے۔