پشاور:پولیس چوکی حملے میں زخمی اہل کار دوران علاج شہید،نمازجنازہ ادا

پشاور:پولیس چوکی حملے میں زخمی اہل کار دوران علاج شہید،نمازجنازہ ادا

پشاور(این این آئی)پشاورکے علاقہ سرہ خاورہ پولیس چوکی حملے میں زخمی اہل کار دوران علاج چل بسا، شہید کانسٹیبل محمد ظاہر کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔۔۔

کانسٹیبل محمد ظاہر تھانہ متنی کی چوکی سرہ خاورہ پر 27 فروری کو ہینڈ گرنیڈ حملے میں زخمی ہو گئے تھے ، نماز جنازہ میں پولیس اورپاک فوج کے افسران نے بھی شرکت کی،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں