کفایت شعاری مہم : وزارتوں سے عملدرآمد رپورٹ طلب
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے کفایت شعاری پر عملدرآمدکے حوالے سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔ 3 ماہ کی بچت رپورٹ کے ساتھ مکمل اعداد و شمار پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیل طلب کی ہے کہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے سے کتنی بچت ہوئی؟ بجلی کے استعمال میں کمی سے ہونے والی بچت کی مکمل رپورٹ بھی مانگی گئی ہے ۔وزیراعظم آفس نے رواں ماہ ہی رپورٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سب سے پہلے رپورٹ جمع کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ساڑھے 4 ارب سے زائد کی بچت کی۔