ایبٹ آبادمیں پراپرٹی کے بوگس انتقالات کی انکوائری کا حکم
کمشنر ہزارہ کی معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت ،حتمی رپورٹ طلب ’’دنیا ’‘‘میں شائع خبر کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائینگے ، کمشنر ہزارہ
ایبٹ آباد(شوکت سالار ) ایبٹ آبادمیں پراپر ٹی کے بوگس انتقالات کے حوالے سے خبر پر کمشنر ہزارہ ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ کمشنر ہزارہ نے شفاف انکوائری اور مکمل جانچ پڑتال کر کے حتمی رپورٹ طلب کر لی۔ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ روزنامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں گے ، کمشنر سید فیاض علی شاہ نے سروس ڈیلیوری سنٹر کو شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔شہریوں کی شکایات کی روشنی میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔