دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل

 دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر مولانا عبدالغفو ر حیدری کو ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ رات کوئٹہ میں دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ اس سے قبل فروری میں بھی انہیں اسی نوعیت کے مسئلے پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں