بجٹ :حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات آج متوقع
اسلام آباد (دنیا نیوز) بجٹ کے حوالے سے حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات آج ہونے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس ہوگا جس میں بلاول بھٹو، مراد علی شاہ ،سید نوید قمر اور شیری رحمن شریک ہوں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی کے اندرونی اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں سے مرکز 17سو ارب کے فنڈز کا تقاضا کر رہا ہے ،ان فنڈز کی دستیابی کے بعد ہی وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔