نوجوان نسل کو سیرت النبیؐ سے روشناس کرانا ناگزیر، سلیم ترابی

نوجوان نسل کو سیرت النبیؐ سے روشناس کرانا ناگزیر، سلیم ترابی

کراچی (این این آئی)قومی سماجی و مذہبی رہنما محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی رجحانات سے بچاتے ہوئے سیرت النبی ؐ، تعلیمات اولیاء کرامؒ اور اسلاف اہلسنّت کے افکار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 تاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی، نفرت اور انتشار کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔انہوں نے مخیر حضرات، سماجی تنظیموں اور اہل ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ غریب، نادار اور مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں