پنجاب کا بجٹ 16جون کو پیش کیا جائیگا :وزیر خزانہ

پنجاب کا بجٹ 16جون کو پیش کیا جائیگا :وزیر خزانہ

این ایف سی میں صوبہ اپنے حصے کو نہیں چھوڑے گا :مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ خدوخال کو حتمی شکل دیدی گئی،مجموعی حجم 5131 ارب :ذرائع

لاہور(کامرس رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا،پہلے 12 جون کو پیش کرنا چاہتے  تھے ،این ایف سی میں صوبہ اپنے حصے کو نہیں چھوڑے گا ۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے زیر اہتمام پری بجٹ کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری مہم جاری ہے ،وفاقی حکومت کو سبسڈی میں حصہ ڈالتے ہوئے 25 ارب 80 کروڑ روپے دے رہے ہیں،این ایف سی میں جب حصہ کم ہو گا تو دیکھیں گے ، لیکن پنجاب اپنا حق نہیں چھوڑے گا ، کوشش ہے نئے ٹیکس نہ لگائیں ،وزیراعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتیں، صوبائی وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کو بھی تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ خدوخال کو حتمی شکل دے دی جس کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 5131 ارب روپے ہوگا۔پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو 570 ارب کروڑ روپے کی مالیاتی رعایت دے گی۔ پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل سے 3 ہزار 793 ارب 70 کروڑ روپے ملیں گے ۔ بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 650 ارب، پنشن کیلئے 505 ارب 80 کروڑ،پنجاب فنانس کمیشن کیلئے 800 ارب روپے ،سماجی تحفظ کیلئے 25 ارب، ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے 150 ارب،آپریشنل اخراجات کیلئے 580 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی سفارشات ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں