کان کنی و معدنیات کی شرح نمو 4سال منفی رہنے کے بعد 0.4 فیصد ہوگئی

کان کنی و معدنیات کی شرح نمو 4سال  منفی رہنے کے بعد 0.4 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(اے پی پی)اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 26-2025 کے مطابق کان کنی اور معدنیات کی تلاش کے شعبوں میں جاری مالی سال کے دوران 0اعشاریہ 4 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ چار سال کے دوران شعبوں میں مسلسل منفی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔ جولائی تا مارچ 26-2025 کے دوران میگنیشیم کاربونیٹ کی پیداوار میں 164اعشاریہ 8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ راک سالٹ کی پیداوار میں 109اعشاریہ 9 فیصد اور جپسم کی پیداوار میں 67 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔ آئرن کی پیداوار میں 41اعشاریہ 5 فیصد ، لائم سٹون 25اعشاریہ 1 فیصد اور کوئلہ کی پیداوار میں 6اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری جانب سلفر کی پیداوار میں 68 فیصد ، کرومائیٹ کی پیداوار میں 51اعشاریہ 3 فیصد، سوپ سٹون کی پیداوار میں 24اعشاریہ 7 فیصد، قدرتی گیس اور خام تیل کی پیداوار میں بالترتیب 3اعشاریہ 7 اور 0اعشاریہ 6 فیصد کی منفی شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں