تعلیم، تحفظ، صحت ریاست کی ذمہ داری

 تعلیم، تحفظ، صحت ریاست کی ذمہ داری

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے۔۔۔

 بچوں سے مزدوری ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے جو نہ صرف بچوں کے بنیادی حقوق سلب کرتا ہے بلکہ ان کی تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کی راہ میں بھی رکاوٹ بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو تعلیم، تحفظ، صحت اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ بلوچستان حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ غربت، مجبوری یا استحصال کا شکار نہ ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں