چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ ناگزیر

 چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ ناگزیر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بچے محض قوم کا مستقبل ہی نہیں۔۔۔

 بلکہ اس کی سب سے قیمتی امانت ہیں اور کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک حقیقی ترقی کا دعویٰ نہیں کر سکتا جب تک اس کے بچے تعلیم، تحفظ اور بے فکری سے بھرپور بچپن کے حق سے محروم ہوں۔ انہوں نے کہا ملک سے چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، بچوں سے مشقت کے خاتمہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا بچوں سے مشقت کے ہر روپ کے خاتمے کے لیے مِل جُل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں