65برس میں 2025 دوسرا گرم ترین سال رہا:اقتصادی سروے

65برس میں 2025 دوسرا گرم  ترین سال رہا:اقتصادی سروے

اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ 65 برسوں کے دوران 2025 دوسرا گرم ترین سال رہا، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پالیسی، مالیاتی اور ادارہ جاتی سطح پر متعدد اہم اقدامات کیے۔۔۔

 جن میں کلائمیٹ فنانسنگ، گرین ٹیکسانومی، مون سون سے نمٹنے کی حکمت عملی اور موسمیاتی لچک کے پروگرام نمایاں ہیں۔ جمعرات کو جاری اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق قومی اوسط سالانہ درجہ حرارت 23اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارشیں معمول سے 3 فیصد کم رہیں۔ آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت چار اہم اصلاحات مکمل کی گئیں جن میں کاربن لیوی کا نفاذ، الیکٹرک وہیکل پالیسی فریم ورک کی منظوری، موسمیاتی مالیاتی خطرات کے انتظام سے متعلق رہنما اصولوں کا اجرا اور گرین ٹیکسانومی و ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای-ایس جی ) ڈسکلوژر گائیڈ لائنز کو عملی شکل دینا شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں