حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒکے عرس کی تقریبات کا آغاز
پاکپتن (سٹی رپور ٹر، نمائندہ دنیا) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒکے 784ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغازہو گیا۔
سجادہ نشین مسعود چشتی فاروقی نے روایتی رسومات ادا کرتے ہوئے تقریبات کا آغاز کیا ،تقریبات 25 ذوالحج سے لے کر دس محرم الحرام تک جاری رہیں گی۔